المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4525
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا عُثْمَانُ بْنُ يَحْيَى الْقُرْقُسَانِيُّ قَالَ : نَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ تَوَضَّأَ فَبِهَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا مُؤَمَّلٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُثْمَانُ بْنُ يَحْيَى I " .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے (جمعہ کے دن) وضو کیا تو یہ اچھا اور کافی ہے، اور جس نے غسل کیا تو غسل کرنا زیادہ افضل ہے۔“
حماد بن سلمہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف مؤمل رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور ان سے اسے روایت کرنے میں عثمان بن یحییٰ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔