المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4520
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ ، عَنِ النَّهَّاسِ بْنِ قَهْمٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْبَغَايَا اللَّاتِي يُزَوِّجْنَ أَنْفُسَهُنَّ ، لَا يَجُوزُ نِكَاحٌ إِلَّا بِوَلِيٍّ ، وَشَاهِدَيْنِ ، وَمَهْرٍ مَا قَلَّ أَوْ كَثُرَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ النَّهَّاسِ إِلَّا الرَّبِيعُ بْنُ بَدْرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”وہ عورتیں بدکار ہیں جو (ولی کے بغیر) خود اپنا نکاح کر لیتی ہیں، ولی، دو گواہوں اور مہر کے بغیر نکاح جائز نہیں، خواہ وہ (مہر) کم ہو یا زیادہ۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نہاس رحمہ اللہ سے صرف ربیع بن بدر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“