المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدَانُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبدان ہے۔
حدیث نمبر: 4513
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ قَالَ : نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضُّبَعِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَزِينٍ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ اللهَ حَرَّمَ الْقَيْنَةَ ، وَبَيْعَهَا ، وَثَمَنَهَا ، وَتَعْلِيمَهَا ، وَالِاسْتِمَاعَ إِلَيْهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي رَزِينٍ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے گانے والی لونڈی، اس کی خرید و فروخت، اس کی قیمت، اسے (گانا) سکھانے اور اسے (گانا گاتے ہوئے) سننے کو حرام قرار دیا ہے۔“
اس حدیث کو سعید بن ابی رزین رحمہ اللہ سے صرف جعفر بن سلیمان رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔