المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أُسَيْدٍ قَالَ : نَا أَبُو أَنَسٍ كَثِيرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ : نَا خَلَفُ بْنُ خَالِدٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا سُلَيْمٌ الْمَكِّيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " مَنْ آتَاهُ اللهُ وَجْهًا حَسَنًا ، وَاسْمًا حَسَنًا ، وَجَعَلَهُ فِي مَوْضِعٍ غَيْرِ شَائِنٍ لَهُ ، فَهُوَ مِنْ صَفْوَةِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْ خَلْقِهِ I " ، وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : I " قَالَ الشَّاعِرُ :
أَنْتَ شَرْطُ النَّبِيِّ ، إِذْ قَالَ يَوْمًا اطْلُبُوا الْخَيْرَ فِي حِسَانِ الْوُجُوهِ
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : كَثِيرُ بْنُ مُحَمَّدٍ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو اللہ نے خوبصورت چہرہ اور عمدہ نام عطا فرمایا، اور اسے ایسے مقام و مرتبے پر فائز کیا جو اس کے لیے باعثِ عار نہ ہو، تو وہ اللہ عزوجل کی اپنی مخلوق میں سے منتخب بندوں میں سے ہے۔“
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”شاعر کہتا ہے: «أَنْتَ شَرْطُ النَّبِيِّ ، إِذْ قَالَ يَوْمًا اطْلُبُوا الْخَيْرَ فِي حِسَانِ الْوُجُوهِ» ”آپ نبی ﷺ کی (بیان کردہ) اس شرط کے مصداق ہیں، جب آپ ﷺ نے ایک دن فرمایا تھا کہ بھلائی کو خوبصورت چہروں والوں کے ہاں تلاش کرو۔“ “
یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے نقل کرنے میں کثیر بن محمد منفرد ہیں۔