المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4497
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ قَالَ : نَا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَالتُّسْتَرِيُّ ، وَغَيْرُهُمَا ، قَالُوا : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ : تُوُفِّيَتْ بِنْتُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : اغْسِلْنَهَا ثَلَاثًا أَوْ خَمْسًا ، أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ ، إِنْ رَأَيْتُنَّ ذَلِكَ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، وَاجْعَلْنَ فِي الْآخِرَةِ شَيْئًا مِنْ كَافُورٍ ، فَإِذَا فَرَغْتُنَّ فَآذِنَّنِي I " فَلَمَّا فَرَغْنَا آذَنَّاهُ ، فَأَلْقَى إِلَيْنَا حِقْوَةَ إِزَارِهِ ، فَقَالَ : I " أَشْعِرْنَهَا إِيَّاهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلَامِ ، وَأَبُو دَاوُدَ I " .
ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”نبی ﷺ کی صاحبزادی کا انتقال ہوا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”انہیں تین یا پانچ مرتبہ، یا اگر تم مناسب سمجھو تو اس سے بھی زیادہ مرتبہ پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دو، اور آخری مرتبہ (پانی میں) تھوڑا سا کافور ڈال لینا، پھر جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے مطلع کرنا۔“ جب ہم فارغ ہوئیں تو ہم نے آپ ﷺ کو اطلاع دی، تو آپ ﷺ نے اپنا تہبند مبارک ہماری طرف بڑھایا اور فرمایا: ”اسے ان کے جسم کے ساتھ (بطورِ زیریں کفن) لپیٹ دو۔“ “
اس حدیث کو سعید بن عبد الرحمن سے صرف نعمان بن عبد السلام اور ابو داود رحمہما اللہ نے روایت کیا ہے۔