المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ التُّسْتَرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَزِيعٍ ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ سَائِلًا سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَيُوجِبُ الْمَاءَ إِلَّا الْمَاءُ ؟ فَقَالَ : إِذَا الْتَقَى الْخِتَانَانِ ، وَغَابَتِ الْحَشَفَةُ فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْلُ ، أَنْزَلَ أَوْ لَمْ يُنْزِلْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ إِلَّا أَبُو حَنِيفَةَ ، وَلَا عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَزِيعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ I " .
عمرو بن شعیب رحمہ اللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ ایک سائل نے نبی کریم ﷺ سے دریافت کیا: ”کیا غسل صرف انزالِ منی ہی کی صورت میں واجب ہوتا ہے؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جب دونوں ختنہ شدہ حصے ایک دوسرے سے مل جائیں اور حشفہ (عضوِ تناسل کا اگلا حصہ) غائب ہو جائے تو یقیناً غسل واجب ہو گیا، خواہ انزال ہوا ہو یا نہ ہوا ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن شعیب رحمہ اللہ سے صرف امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے اسے صرف عبداللہ بن بزیع رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے، جبکہ ان سے اس کی روایت میں یحییٰ بن غیلان رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“