❮
❯
حدیث نمبر: 4457
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الصَّقْرِ السُّكَّرِيُّ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ بَشِيرِ بْنِ خَلَّادٍ قَالَ : حَدَّثَتْنِي أَمَةُ الْوَاحِدِ بِنْتُ يَامِينَ بْنِ عَبْدِ اللهِ النَّصْرِيِّ ، قَالَتْ : دَخَلْتُ عَلَى مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : وَسِّطُوا الْإِمَامَ وَسُدُّوا الثُّلَمَ لَا يَتَخَلَّلْهَا الشَّيْطَانُ ، وَضَعُوا نِعَالَكُمْ بَيْنَ أَقْدَامِكُمْ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ بَشِيرٍ I " .
ترجمہ

امۃ الواحد بنت یامین بن عبد اللہ النصری رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ میں محمد بن کعب القرظی رحمہ اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئی تو میں نے انہیں فرماتے ہوئے سنا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”امام کو (صف کے) درمیان میں رکھا کرو اور (صفوں کے) شگافوں کو بند کیا کرو تاکہ شیطان ان میں سے نہ گزر سکے، اور اپنی جوتیاں اپنے دونوں قدموں کے درمیان رکھا کرو۔“
یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، یحییٰ بن بشیر اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4457
تخریج حدیث «أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 681، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5284»