المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4451
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَصْرِ بْنِ طُوَيْتٍ الرَّمْلِيُّ الْبَزَّازُ ، قَالَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ ابْنِ أَخِي رَوَّادٍ قَالَ : نَا رَوَّادُ بْنُ الْجَرَّاحِ قَالَ : نَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ( ح ) ، وَقَالَ : حَدَّثَنَا رَوَّادٌ قَالَ : نَا مَالِكٌ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : السَّفَرُ قِطْعَةٌ مِنَ الْعَذَابِ ، يَمْنَعُ أَحَدَكُمْ نَوْمَهُ وَطَعَامَهُ وَشَرَابَهُ وَلَذَّتَهُ ، فَإِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنْ حَاجَتِهِ فَلْيَتَعَجَّلْ إِلَى أَهْلِهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ رَبِيعَةَ إِلَّا رَوَّادٌ وَالْمَشْهُورُ عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ سُمَيٍّ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے
نیز سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے، یہ تم میں سے کسی کو اس کی نیند، کھانے، پینے اور اس کی لذت سے روک دیتا ہے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی اپنی ضرورت پوری کر چکے تو اسے چاہیے کہ اپنے گھر والوں کی طرف واپسی میں جلدی کرے۔“
اس حدیث کو امام مالک رحمہ اللہ سے بحوالہ ربیعہ رحمہ اللہ صرف رواد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جبکہ امام مالک رحمہ اللہ سے مشہور روایت سمی رحمہ اللہ کے واسطے سے مروی ہے۔