المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4433
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَاجِيَةَ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ النَّشَائِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَنْ يَخْرُجَ رَجُلٌ مِنَ الْإِيمَانِ إِلَّا بِجُحُودِ مَا دَخَلَ فِيهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”کوئی شخص ایمان سے خارج نہیں ہو گا مگر اسی چیز کے انکار کی وجہ سے جس کے ذریعے وہ اس میں داخل ہوا تھا۔“
مسعر رحمہ اللہ سے اس حدیث کو اسماعیل بن یحییٰ تیمی رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے محمد بن حرب رحمہ اللہ اس کی روایت کرنے میں منفرد ہیں۔