المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَشْعَثِ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدَةَ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَلِيحٍ قَالَ : حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ ذِي حِمَايَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَ فَنَادَى بِالصَّلَاةِ جَامِعَةً ، فَإِذَا هُوَ بِرَجُلَيْنِ يَتَلَاحَيَانِ فَقَامَ ، فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، إِنِّي خَرَجْتُ لِأُعْلِمَكُمْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ، وَإِنِّي لَقِيتُ فُلَانًا وَفُلَانًا يَتَلَاحَيَانِ ، وَإِنِّي نَسِيتُهَا ، فَالْتَمِسُوهَا فِي الْعَشْرِ الْبَوَاقِي ، وَالْتَمِسُوهَا فِي التَّاسِعَةِ وَالسَّابِعَةِ وَالْخَامِسَةِ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے اور آپ ﷺ نے حکم دیا تو «الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ» (نماز کے لیے جمع ہو جاؤ) کی پکار لگائی گئی، اچانک آپ ﷺ نے دو آدمیوں کو دیکھا جو آپس میں جھگڑ رہے تھے، چنانچہ آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”اے لوگو! میں اس لیے نکلا تھا کہ تمہیں شبِ قدر کی خبر دوں، لیکن میں فلاں اور فلاں شخص سے ملا جو آپس میں جھگڑ رہے تھے تو میں اسے (اس کی معین تاریخ) بھول گیا، لہٰذا اب تم اسے (رمضان کے) آخری دس دنوں میں تلاش کرو، اور اسے نویں، ساتویں اور پانچویں (طاق رات) میں تلاش کرو۔““