❮
❯
حدیث نمبر: 4369
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْخَوَارِجِ قَالَ : مَثَلُهُمْ مَثَلُ رَجُلٍ رَمَى بِرَمْيَةٍ ، فَبَرِحَ السَّهْمُ حَيْثُ وَقَعَ ، فَأَخَذَهُ فَنَظَرَ إِلَى فُوقِهِ فَلَمْ يَرَ بِهِ دَسَمًا وَلَا دَمًا ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَى رَأْسِهِ فَلَمْ يَرَ بِهِ دَسَمًا وَلَا دَمًا ، فَلَمَّا لَمْ يَتَعَلَّقْ بِشَيْءٍ مِنَ الدَّسَمِ وَلَا الدَّمِ ، كَذَلِكَ لَمْ يَتَعَلَّقْ هَؤُلَاءِ بِشَيْءٍ مِنَ الْإِسْلَامِ .
ترجمہ

سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے خوارج کے متعلق روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے (شکار پر) تیر چلایا، پھر جہاں تیر جا گرا تھا وہاں سے اسے اٹھایا اور اس کے سوفار (تیر کے پچھلے حصے) کو دیکھا تو اس میں چکنائی یا خون کا کوئی اثر نظر نہ آیا، پھر اس نے اس کے پھل کو دیکھا تو وہاں بھی چکنائی یا خون کا کوئی اثر نظر نہ آیا؛ پس جس طرح اس تیر کے ساتھ چکنائی یا خون میں سے کچھ بھی نہیں لگا، اسی طرح ان لوگوں کے ساتھ بھی اسلام کا کوئی حصہ نہیں لگا۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4369
تخریج حدیث «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2666»