المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4365
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ قَالَ : نَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ : نَا أَبُو مَالِكٍ النَّخَعِيُّ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ لِلْآخَرِ : يَا شَاهَانْ شَاهْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اللهُ مَلِكُ الْمُلُوكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا أَبُو مَالِكٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : آدَمُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک شخص کو دوسرے سے «يا شاهان شاه» کہتے ہوئے سنا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ ہی بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عاصم الاحول رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف ابومالک رحمہ اللہ نے روایت کی ہے، اور ان سے روایت کرنے میں آدم رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“