المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ : نَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ الْأَوْدِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ : آخَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ رَجُلَيْنِ مِنْ صَحَابَتِهِ ، فَقُتِلَ أَحَدُهُمَا وَعَاشَ الْآخَرُ بَعْدَهُ مَا شَاءَ اللهُ ، ثُمَّ مَاتَ فَجَعَلَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدْعُونَ لَهُ ، وَكَانَ مُنْتَهَى دُعَائِهِمْ أَنْ يُلْحِقَهُ اللهُ بِأَخِيهِ الَّذِي قُتِلَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " أَيُّهُمَا تَقُولُونَ أَفْضَلُ ؟ I " قَالُوا : الَّذِي قُتِلَ ، قَالَ : I " أَمَا تَجْعَلُونَ لِصَلَاةِ هَذَا وَصِيَامِهِ فَضْلًا ، لَمَا بَيْنَهُمَا أَبْعَدُ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ I " فَفَضَّلَ الَّذِي مَاتَ عَلَى الَّذِي قُتِلَ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ إِلَّا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو I " .
سیدنا عبید بن خالد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ میں سے دو مَردوں کے درمیان بھائی چارہ قائم فرمایا، پھر ان میں سے ایک (راہِ خدا میں) شہید ہو گیا اور دوسرا اس کے بعد جب تک اللہ نے چاہا زندہ رہا، پھر وہ فوت ہو گیا۔ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ اس کے لیے دعا کرنے لگے اور ان کی دعا کی انتہا یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ اسے اس کے شہید ہونے والے بھائی کے درجے تک پہنچا دے، تو رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم ان دونوں میں سے کسے افضل قرار دیتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: اسے جو شہید ہوا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا تم اس کی نمازوں اور روزوں کو کوئی فضیلت نہیں دیتے؟ ان دونوں کے درمیان تو زمین و آسمان کے درمیانی فاصلے سے بھی زیادہ کا فرق ہے۔“ پس آپ ﷺ نے (بعد میں) فوت ہونے والے کو شہید ہونے والے پر فضیلت عطا فرمائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو زید بن ابی انیسہ رحمہ اللہ سے صرف عبید اللہ بن عمرو رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“