المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا جَدِّي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ قَالَ : نَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ فِي صَلَاةِ الْخَوْفِ قَالَ : قَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَقَفَتْ طَائِفَةٌ مِنَّا ، فَصَلَّوْا وَرَاءَهُ ، وَأَقْبَلَتِ الطَّائِفَةُ الْأُخْرَى ... عَلَى الْعَدُوِّ ، فَرَكَعَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالطَّائِفَةِ الَّتِي مَعَهُ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ، ثُمَّ انْصَرَفُوا ... عَلَى الْعَدُوِّ ، وَجَاءَتِ الطَّائِفَةُ الَّتِي لَمْ تُصَلِّ ، فَصَلَّوْا وَرَاءَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَصَلَّى بِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَصَلَّى كُلُّ وَاحِدٍ مِنَ الطَّائِفَتَيْنِ لِأَنْفُسِهِمْ رَكْعَةً وَسَجْدَتَيْنِ I " .
لَمْ يَرْفَعْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نمازِ خوف کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوئے تو ہم میں سے ایک گروہ نے آپ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی، جبکہ دوسرا گروہ دشمن کے سامنے رہا، پھر رسول اللہ ﷺ نے اس گروہ کے ساتھ جو آپ کے ہمراہ تھا ایک رکعت اور دو سجدے ادا کیے، پھر وہ ہٹ کر دشمن کے سامنے چلے گئے، اور وہ گروہ آیا جس نے نماز نہیں پڑھی تھی، پس انہوں نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھی اور آپ ﷺ نے ان کو ایک رکعت اور دو سجدے پڑھائے، پھر رسول اللہ ﷺ نے سلام پھیر دیا، پھر دونوں گروہوں میں سے ہر ایک نے اپنے طور پر ایک رکعت اور دو سجدے ادا کیے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سختیانی رحمہ اللہ سے حارث بن عمیر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے مرفوعاً بیان نہیں کیا، اور اسے روایت کرنے میں موسیٰ بن اعین رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“