المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرَّانِيُّ قَالَ : نَا جَدِّي أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ : صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةً ، إِمَّا زَادَ فِيهَا وَإِمَّا نَقَصَ مِنْهَا ، فَقَالَ لَهُ بَعْضُ الْقَوْمِ : أَحَدَثَ فِي الصَّلَاةِ شَيْءٌ ؟ قَالَ : مَا أُحْدِثَ فِيهَا شَيْءٌ وَلَوْ أُحْدِثَ فِيهَا لَحَدَّثْتُكُمْ ، وَلَكِنِّي بَشَرٌ أَنْسَى ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي I " ، فَصَلَّى مَا بَقِيَ مِنْ صَلَاتِهِ ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ ، ثُمَّ قَالَ : I " إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَمْ يَدْرِ أَزَادَ أَمْ نَقَصَ فَلْيَتَوَخَّ الصَّوَابَ مِنْ ذَلِكَ ، ثُمَّ لِيَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ عُمَيْرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ I " .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی، آپ ﷺ نے اس میں یا تو کچھ اضافہ کر دیا یا اس میں کچھ کمی کر دی، تو لوگوں میں سے کسی نے عرض کیا: کیا نماز میں کوئی نئی بات پیدا ہوئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں کوئی نئی بات پیدا نہیں ہوئی، اور اگر اس میں کوئی نیا حکم آتا تو میں تمہیں ضرور بتا دیتا، لیکن میں تو ایک انسان ہوں، (تمہاری طرح) بھول جاتا ہوں، لہٰذا جب میں بھول جاؤں تو مجھے یاد دلا دیا کرو۔“ پھر آپ ﷺ نے اپنی نماز کا بقیہ حصہ پورا کیا، پھر سہو کے دو سجدے کیے، پھر فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے اور اسے یہ معلوم نہ ہو سکے کہ اس نے زیادہ پڑھا ہے یا کم، تو اسے چاہیے کہ درست بات تلاش کرنے کی کوشش کرے، پھر بیٹھے ہوئے ہی دو سجدے کر لے۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب رحمہ اللہ سے حارث بن عمیر رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس کی روایت میں احمد بن ابی شعیب الحرانی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“