المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4336
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الزُّبَيْرِيُّ قَالَ : حَدَّثَتْنَا عَائِشَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ فَرِيضَةَ اللهِ فِي الْحَجِّ أَدْرَكَتْ أَبِي شَيْخًا كَبِيرًا لَا يَسْتَمْسِكُ عَلَى الرَّاحِلَةِ ، أَفَأَحُجُّ عَنْهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ I " قَالَ : I " حُجِّي عَنْ أَبِيكِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا عَائِشَةُ بِنْتُ الْمُنْذِرِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُعَاوِيَةُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I " .
كذا في طبعة دار الحرمين ، والصواب : ( عائشة بنت الزبير )ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اللہ کا فرض کردہ حج میرے والد پر اس حال میں آیا ہے کہ وہ بہت بوڑھے ہیں اور سواری پر جم کر بیٹھ نہیں سکتے، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر فرمایا: ”اپنے والد کی طرف سے حج کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے یہ حدیث عائشہ بنت منذر کے سوا کسی نے روایت نہیں کی، اور اس میں معاویہ بن عبداللہ منفرد ہیں۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، جبکہ درست ”عائشہ بنت زبیر“ ہے۔