المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4313
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَتَيْتُهُ – يَعْنِي : النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ ، وَهُوَ فِي حَائِطٍ ، يَسِمُ الظَّهْرَ ، قَالَ : « رُوَيْدًا » .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، وَحَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم ﷺ کے پاس آیا، آپ ﷺ ایک چادر (خمیصہ) اوڑھے ہوئے ایک باغ میں تھے اور سواری کے اونٹوں پر داغ لگا رہے تھے، تو آپ ﷺ نے (مجھ سے) فرمایا: ”ذرا ٹھہرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون سے ابن ابی عدی اور حاتم بن وردان کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حاتم بن وردان سے روایت کرنے میں ابو کامل جحدری منفرد ہیں۔“