المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 431
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ قَالَ : نَا شَبِيبُ بْنُ شَيْبَةَ السَّعْدِيُّ قَالَ : نَا الْحَسَنُ قَالَ :
حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ قَتَلَ مُعَاهَدًا ، لَمْ يَجِدْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ ، وَإِنَّ رِيحَهَا لَتُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ خَمْسِمِائَةِ عَامٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَبِيبِ بْنِ شَيْبَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْقُرَشِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے کسی معاہد (معاہدہ رکھنے والے غیر مسلم) کو قتل کیا، وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا، حالانکہ جنت کی خوشبو پانچ سو سال کی مسافت سے محسوس کی جا سکتی ہے۔“
اس حدیث کو شبیب بن شیبہ رحمہ اللہ سے صرف محمد بن سعید قرشی رحمہ اللہ نے ہی روایت کیا ہے۔