المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ قَالَ : نَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ قَالَ : نَا هَاشِمُ بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتْ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَتْ : إِنَّهَا قَدْ زَنَتْ ، وَكَانَتْ حَامِلًا ، فَقَالَ : انْطَلِقِي حَتَّى تَضَعِي حَمْلَكِ وَلَوْ لَمْ تَرْجِعْ إِلَيْهِ لَمْ يُرْسِلْ إِلَيْهَا ، فَوَضَعَتْ حَمْلَهَا ، ثُمَّ أَتَتْهُ ، فَقَالَ : I " انْطَلِقِي حَتَّى تَفْطِمِي وَلَدَكِ I " فَأَتَتْهُ ، وَلَوْ لَمْ تَأْتِهِ لَمْ يُرْسِلْ إِلَيْهَا ، فَجَاءَتْ بَعْدَمَا فَطَمَتْهُ ، فَرَجَمَهَا I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی اور اس نے عرض کیا کہ اس سے زنا سرزد ہو گیا ہے، اور وہ حاملہ تھی۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، یہاں تک کہ تم بچہ جَن لو۔“ اور اگر وہ آپ ﷺ کے پاس واپس نہ آتی تو آپ ﷺ اس کی طرف کسی کو نہ بھیجتے۔ چنانچہ اس نے بچہ جنا، پھر آپ ﷺ کے پاس آئی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ، یہاں تک کہ اپنے بچے کا دودھ چھڑا دو۔“ پھر وہ (دودھ چھڑانے کے بعد) آپ ﷺ کے پاس آئی، اور اگر وہ نہ آتی تو آپ ﷺ اس کی طرف کسی کو نہ بھیجتے، چنانچہ جب وہ بچے کا دودھ چھڑا کر آئی تو آپ ﷺ نے اسے رجم کرا دیا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکر بن عبداللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ روایت کیا گیا ہے، اس میں سعید بن ابی الربیع السمان منفرد ہیں۔“