المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللهِ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عبداللہ ہے۔
حدیث نمبر: 4277
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ قَالَ : وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي بِخَطِّ يَدِهِ : نَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ : نَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُحْرِمِ يَمُوتُ : يُكَفَّنُ فِي ثَوْبَيْهِ ، وَلَا يُغَطَّى رَأْسُهُ ، وَلَا يُمَسُّ طِيبًا ، وَيُغَسَّلُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ إِلَّا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اس محرم کے بارے میں جو (حالتِ احرام میں) فوت ہو جائے فرمایا: ”اسے اس کے دو کپڑوں ہی میں کفن دیا جائے، اس کا سر نہ ڈھانپا جائے، اسے خوشبو نہ لگائی جائے، اور اسے پانی اور بیری کے پتوں سے غسل دیا جائے، کیونکہ قیامت کے دن اسے اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ وہ تلبیہ پکار رہا ہوگا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو حسن بن صالح سے اسود بن عامر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“