المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 427
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا ، جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، سَعِّرْ لَنَا . فَقَالَ : بَلْ أَدْعُو اللهَ ، ثُمَّ جَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، سَعِّرْ لَنَا . فَقَالَ : I " بَلِ اللهُ يَرْفَعُ وَيَخْفِضُ ، وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللهَ وَلَيْسَتْ لِأَحَدٍ عِنْدِي مَظْلَمَةٌ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے نرخ مقرر فرما دیجیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ میں اللہ سے دعا کروں گا۔“ پھر ایک اور شخص آپ ﷺ کے پاس آیا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! ہمارے لیے نرخ مقرر فرما دیجیے۔“ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ اللہ ہی (نرخوں کو) بلند کرتا اور پست کرتا ہے، اور میں یہ امید رکھتا ہوں کہ جب میں اللہ سے ملوں تو کسی کا مجھ پر کسی زیادتی کا کوئی مطالبہ نہ ہو۔“
یہ حدیث سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے صرف علاء بن عبدالرحمن رحمہ اللہ کی روایت سے مروی ہے۔