المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ عَبَّاسُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ فَضَالَةَ الصَّيْرَفِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ : نَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَرَجِ الرِّيَاشِيُّ قَالَ : نَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زُرَارَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَنْعَمَ اللهُ عَلَى عَبْدٍ نِعْمَةً فِي أَهْلٍ أَوْ مَالٍ ، أَوْ وَلَدٍ ، فَقَالَ : مَا شَاءَ اللهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ، فَيَرَى فِيهِ آفَةً ، دُونَ الْمَوْتِ I " ، وَقَرَأَ : وَلَوْلا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللهُ لا قُوَّةَ إِلا بِاللهِ .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زُرَارَةَ ، عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ يُونُسَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ جس بندے کو اس کے اہل و عیال، مال یا اولاد میں کوئی نعمت عطا فرمائے اور وہ کہے: «مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے)، اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی قوت نہیں“ تو وہ اس نعمت میں موت کے سوا کوئی آفت نہیں دیکھے گا۔“ اور آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَلَوْلَا إِذْ دَخَلْتَ جَنَّتَكَ قُلْتَ مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ﴾ ”اور جب تم اپنے باغ میں داخل ہوئے تھے تو تم نے یہ کیوں نہ کہا کہ جو اللہ چاہے (وہی ہوتا ہے)، اللہ کی توفیق کے بغیر کوئی قوت نہیں؟“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث عبدالملک بن زرارہ سے، انس رضی اللہ عنہ کے واسطے سے، صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں عمر بن یونس منفرد ہیں۔“