المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4257
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ حَمْدَانَ الْحَنَفِيُّ قَالَ : نَا هَارُونُ بْنُ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ : حَدَّثَنِي أَخِي حُسَيْنٌ ، عَنْ قَيْسٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ سُلَيْمَانَ وَأَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : حُرِّمَتْ لِبْسَتَانِ وَبَيْعَتَانِ ، احْتِبَاءُ الرَّجُلِ بِالثَّوْبِ الْوَاحِدِ يُفْضِي بِفَرْجِهِ إِلَى السَّمَاءِ ، وَأَنْ يَشْتَمِلَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْسَرِ ثُمَّ يَرْفَعَهُ ، وَعَنِ اللِّمَاسِ وَالْإِلْقَاءِ .
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَشْعَثَ وَعَاصِمٍ إِلَّا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”دو طرح کے لباس اور دو طرح کی بیع حرام کی گئی ہیں: آدمی کا ایک ہی کپڑے میں اس طرح گوٹھ مار کر بیٹھنا کہ اس کی شرمگاہ آسمان کی طرف کھلی ہو، اور اس طرح اپنے بائیں پہلو پر کپڑا لپیٹنا کہ پھر اسے اوپر اٹھا دے؛ اور (بیع کی دو صورتیں) لماس اور القاء (ہیں)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث اور عاصم سے قیس بن ربیع کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“