المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 425
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ قَالَ : نَا بَكَّارُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ .
عَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ : كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَّهَ سَرِيَّةً فِي بَعْضِ الْوُجُوهِ ، فَجَاءَهُ الْبَشِيرُ يُبَشِّرُهُ ، بِأَنْ وَلِيَ أَمْرَ الْعَدُوِّ امْرَأَةٌ ، فَخَرَّ سَاجِدًا ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ ، وَهُوَ يَقُولُ : هَلَكَتِ الرِّجَالُ حِينَ أَطَاعَتِ النِّسَاءَ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ہم نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ آپ ﷺ نے کسی سمت ایک فوجی دستہ روانہ فرمایا، پھر ایک خوشخبری لانے والا آپ ﷺ کے پاس یہ خبر لے کر آیا کہ دشمن کے معاملات کی سربراہی ایک عورت کے سپرد ہو گئی ہے، تو آپ ﷺ سجدہ ریز ہو گئے، پھر اپنا سر مبارک اٹھایا اور آپ ﷺ فرما رہے تھے: ”مرد اس وقت ہلاک ہو گئے جب انہوں نے عورتوں کی اطاعت کی۔“