المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُجَاشِعِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي يَعْقُوبَ الْكَرْمَانِيُّ قَالَ : نَا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ قَالَ : نَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كُنْتُ أَمُرُّ بِهَذِهِ الْآيَةِ فَمَا أَدْرِي مَا هِيَ : بِالْعَشِيِّ وَالإِشْرَاقِ حَتَّى حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ عَلَيْهَا ، فَدَعَا بِوَضُوءٍ فِي جَفْنَةٍ ، كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى أَثَرِ الْعَجِينِ فِيهَا ، فَتَوَضَّأَ ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى الضُّحَى ، ثُمَّ قَالَ : يَا أُمَّ هَانِئٍ هِيَ صَلَاةُ الْإِشْرَاقِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ I " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں اس آیت ﴿بِالْعَشِيِّ وَالإِشْرَاقِ﴾ سے گزرتا تھا اور مجھے معلوم نہ ہوتا تھا کہ اس سے کیا مراد ہے، یہاں تک کہ سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ ان کے ہاں تشریف لائے اور ایک بڑے لگن میں وضو کا پانی منگوایا، (سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں) گویا میں اس لگن میں گندھے ہوئے آٹے کے نشان کو اب بھی دیکھ رہی ہوں، پھر آپ ﷺ نے وضو کیا، اس کے بعد کھڑے ہو کر چاشت کی نماز پڑھی، پھر فرمایا: ‘اے ام ہانی! یہ اشراق کی نماز ہے۔’“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عطاء سے، انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، ابوبکر ہذلی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور حجاج بن نصیر اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“