المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4243
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : نَا أَبُو مَعْشَرٍ ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ يَعْقُوبَ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ : رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْتَخْرَجَ عَبْدَ اللهِ بْنَ خَطَلٍ مِنْ تَحْتِ أَسْتَارِ الْكَعْبَةِ ، فَقَتَلَهُ ، ثُمَّ قَالَ : لَا يُقْتَلَنَّ قُرَشِيٌّ بَعْدَ هَذَا صَبْرًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ إِلَّا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو مَعْشَرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ نے عبداللہ بن خطل کو کعبہ کے پردوں کے نیچے سے نکالا اور اسے قتل کر دیا، پھر فرمایا: ”اس کے بعد کوئی قریشی باندھ کر (بے بسی کی حالت میں) قتل نہ کیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے یوسف بن یعقوب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ابو معشر منفرد ہیں۔“