المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4240
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ : نَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ قَالَ : نَا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : مَنْ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا فَأَرَادَ اللهُ بِهِ خَيْرًا رَزَقَهُ وَزِيرًا صَالِحًا ، إِنْ نَسِيَ ذَكَّرَهُ ، وَإِنْ ذَكَرَ أَعَانَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ الْمُؤَدِّبُ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ فرماتی ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو فرماتے سنا: ”جو شخص مسلمانوں کے معاملات میں سے کسی چیز کا ذمہ دار بنایا جائے اور اللہ اس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرمائے تو اسے ایک نیک وزیر عطا فرما دیتا ہے، اگر وہ بھول جائے تو وہ اسے یاد دلاتا ہے اور اگر اسے یاد ہو تو وہ اس کی مدد کرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے ابو سعید مؤدب (فرج بن فضالہ) کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابو سعید سے روایت کرنے میں منصور بن ابی مزاحم منفرد ہیں۔“