❮
❯
حدیث نمبر: 4238
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ ثَعْلَبٍ قَالَ : نَا أَبِي قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ مُجَمِّعِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : انْطَلَقْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى سُوقِ الْبَقِيعِ ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِي غِرَارَةٍ ، فَأَخْرَجَ طَعَامًا مُخْتَلِفًا أَوْ قَالَ : مَغْشُوشًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّنَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ مُجَمِّعٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى إِلَّا يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ I " ، وَرَوَاهُ شَرِيكٌ وَقَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِيسَى ، عَنْ جُمَيْعِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ نِيَارٍ ، وَهُوَ الصَّوَابُ .
ترجمہ

سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ بقیع کے بازار کی طرف گیا، تو آپ ﷺ نے ایک بوری میں اپنا ہاتھ ڈالا اور (اس میں سے) ملا جلا غلہ نکالا، یا (راوی نے) کہا: ملاوٹ والا غلہ نکالا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عبداللہ بن عیسیٰ سے، انہوں نے مجمع سے، انہوں نے ابوبردہ سے، انہوں نے ابوموسیٰ سے، یحییٰ بن عقبہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ربیع بن ثعلب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ جبکہ شریک اور قیس بن ربیع رحمہما اللہ نے اسے عبداللہ بن عیسیٰ سے، انہوں نے جمیع بن عمیر سے، انہوں نے ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور یہی درست ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4238
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف جدًّا، فيه يحيى بن عقبة بن أبي العيزار
تخریج حدیث «قال الهيثمي: وفيه يحيى بن عقبة بن أبي الغيراز وقد قيل إنه يفتعل الحديث «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 79»»