المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَخِي ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ قَالَ : أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ وَسَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ وَأَبُو عَبْدِ اللهِ الْأَغَرُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْمُهَجِّرُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَالَّذِي يُهْدِي بَدَنَةً ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي بَقَرَةً ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي كَبْشًا ، ثُمَّ كَالَّذِي يُهْدِي دَجَاجَةً I " ، وَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ I " كَالَّذِي يُهْدِي بَيْضَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جمعہ کے لیے سب سے پہلے (اول وقت میں) جانے والا اس شخص کی طرح ہے جو اونٹ قربانی میں پیش کرتا ہے، پھر (اس کے بعد جانے والا) اس کی طرح ہے جو گائے پیش کرتا ہے، پھر اس کی طرح جو مینڈھا پیش کرتا ہے، پھر اس کی طرح جو مرغی پیش کرتا ہے۔“ (راوی کہتے ہیں:) مجھے گمان ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”پھر اس کی طرح جو انڈا پیش کرتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یحییٰ بن سعید رحمہ اللہ سے سلیمان بن بلال رحمہ اللہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ابوبکر بن ابی اویس رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“