المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ الْعَبَّاسُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام عباس ہے۔
حدیث نمبر: 4221
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ قَالَ : نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمَدِينِيِّ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْخَاصِرَةُ عِرْقُ الْكُلْيَةِ ، إِذَا تَحَرَّكَ آذَى صَاحِبَهَا ، فَدَاوُوهَا بِالْمَاءِ الْمُحْرَقِ وَالْعَسَلِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَدِينِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پہلو (خاصرہ) کا درد گردے کی رگ کا درد ہے، جب یہ حرکت کرتی ہے تو اپنے مریض کو تکلیف دیتی ہے، لہٰذا اس کا علاج جلے ہوئے پانی اور شہد سے کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے عبدالرحمن بن محمد مدینی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں مسلم بن خالد زنجی منفرد ہیں۔“