المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4211
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْمُبَارَكِ الْبَزَّازُ السُّوسِيُّ الْأَنْطَاكِيُّ قَالَ : نَا مَحْمُوَدُ بْنُ خَالِدٍ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَلِيٍّ النُّمَيْرِيُّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : قَالَ ابْنُ شِهَابٍ : حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : نِسَاءُ قُرَيْشٍ خَيْرُ نِسَاءٍ رَكِبْنَ الْإِبِلَ ، أَحْنَاهُ عَلَى طِفْلٍ ، وَأَرْعَاهُ عَلَى زَوْجٍ فِي ذَاتِ يَدٍ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ النُّمَيْرِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ مَحْمُودُ بْنُ خَالِدٍ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”قریش کی عورتیں اونٹوں پر سوار ہونے والی عورتوں میں سب سے بہتر ہیں؛ بچے پر سب سے زیادہ شفیق اور شوہر کے مال و متاع کی سب سے بڑھ کر حفاظت کرنے والی ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو صفوان بن عمرو سے احمد بن علی نمیری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں محمود بن خالد منفرد ہیں۔“