المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4203
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفَرْغَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو حَسَّانَ الزِّيَادِيُّ قَالَ : نَا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَعَامٍ ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ فِيهِ ، فَقَالَ : مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا سَوَّارُ بْنُ مُصْعَبٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ الْبَرَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ایک غلے (کھانے کے ڈھیر) کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے اپنا ہاتھ اس میں داخل کیا، پھر فرمایا: ”جس نے ہمیں دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطرف سے سوار بن مصعب کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور براء رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“