المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْفَرْغَانِيُّ قَالَ : نَا أَبُو حَسَّانَ الزِّيَادِيُّ قَالَ : نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ ، عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ ، قَالَتْ : لَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ أَمَرَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَاتِفًا يَهْتِفُ : أَلَا إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ ، فَلَا تَبِيعُوهَا ، وَلَا تَبْتَاعُوهَا وَمَنْ كَانَ عِنْدَهُ مِنْهَا شَيْءٌ فَلْيُهْرِقْهُ I " قَالَ أَبُو طَلْحَةَ : I " يَا غُلَامُ ، احْلُلْ عَنِ الْمَزَادَةِ ، فَأَهْرِقْهَا ، فَأَهَرَاقَ النَّاسُ ، وَمَا لَهُمْ خَمْرٌ يَوْمَئِذٍ إِلَّا الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُوَقَّرِيُّ .
سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب شراب کی حرمت نازل ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے ایک اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ اعلان کرے: ”خبردار! شراب حرام کر دی گئی ہے، لہٰذا نہ اسے بیچو اور نہ خریدو، اور جس کے پاس اس میں سے کچھ ہو وہ اسے بہا دے۔“ تو سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے لڑکے! مشکیزے کا منہ کھول دو اور اسے بہا دو۔“ چنانچہ لوگوں نے (شراب) بہا دی، اور ان دنوں ان کے پاس شراب کے طور پر کچی کھجور اور پکی کھجور (سے بنی نبیذ) کے سوا کچھ نہ تھا۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے ولید بن محمد موقری کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“