المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4176
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْعَبَّاسِ قَالَ : نَا مُقَدَّمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا عَمِّي الْقَاسِمُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّهُ كَانَ فِي بَيْتِ مَيْمُونَةَ ، فَوَضَعَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَهُورًا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " مَنْ وَضَعَهُ ؟ I " قِيلَ : ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَضَرَبَ عَلَى مَنْكِبِي ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ إِلَّا الْقَاسِمُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُقَدَّمٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں تھے، تو انہوں نے نبی ﷺ کے لیے وضو کا پانی رکھ دیا۔ نبی ﷺ نے پوچھا: ”یہ کس نے رکھا ہے؟“ عرض کیا گیا: ”عبداللہ بن عباس نے۔“ تو آپ ﷺ نے میرے کندھے پر ہاتھ مارا اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ فَقِّهْهُ فِي الدِّينِ وَعَلِّمْهُ التَّأْوِيلَ» ”اے اللہ! اسے دین کی گہری سمجھ عطا فرما اور اسے (کتاب اللہ کی) تفسیر و تاویل کا علم سکھا دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو داود سے قاسم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں مقدم منفرد ہیں۔“