المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4169
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا عَمْرُو بْنُ خَلَفِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ مِرْسَالٍ الْخَثْعَمِيُّ قَالَ : نَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ هَارُونَ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ أَشَارَ إِلَى أَخِيهِ بِحَدِيدَةٍ فَلَا تَزَالُ الْمَلَائِكَةُ تَلْعَنُهُ حَتَّى يَضَعَهَا ، وَإِنْ كَانَ أَخَاهُ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْعَلَاءِ إِلَّا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ .
كذا في طبعة دار الحرمين ، ولعل الصواب : ( عمرو بن خليف )ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کی طرف لوہے کے ہتھیار سے اشارہ کرتا ہے تو فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ اسے رکھ دے، خواہ وہ اس کا سگا بھائی ہی کیوں نہ ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو علاء رحمہ اللہ سے ضمرہ بن ربیعہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“
دار الحرمین کے نسخے میں اسی طرح ہے، اور غالباً درست نام ”عمرو بن خلیف“ ہے۔