المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4167
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا أَبُو قُرَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرُّعَيْنِيُّ ، قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ كَتَمَ شَهَادَةً إِذَا دُعِيَ إِلَيْهَا كَانَ كَمَنْ شَهِدَ بِالزُّورِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَكْحُولٍ إِلَّا الْعَلَاءُ ، وَلَا عَنِ الْعَلَاءِ إِلَّا مُعَاوِيَةُ ، وَلَا عَنْ مُعَاوِيَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : أَبُو قُرَّةَ .
ترجمہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے گواہی چھپائی جب کہ اسے گواہی کے لیے بلایا گیا تھا، تو وہ اس شخص کی طرح ہے جس نے جھوٹی گواہی دی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مکحول رحمہ اللہ سے علاء کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور علاء سے معاویہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور معاویہ سے عبداللہ بن صالح کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔ اس کی روایت میں ابو قرہ منفرد ہیں۔“