المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4163
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُبَاتَةَ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْمُقْرِئُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي قَيْسٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ لِأَبِي الْهَيَّاجِ : أَبْعَثُكَ عَلَى مَا بَعَثَنِي عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ فَقَالَ : لَا تَدَعَنَّ قَبْرًا مُشْرِفًا إِلَّا سَوَّيْتَهُ ، وَلَا تِمْثَالًا إِلَّا طَمَسْتَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ .
ترجمہ
ابو وائل رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ابو الہیاج سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں اس کام پر نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ ﷺ نے مجھے بھیجا تھا؟ (وہ یہ ہے کہ) کوئی اونچی قبر نہ چھوڑنا مگر اسے (زمین کے) برابر کر دینا، اور کوئی مجسمہ یا تصویر نہ چھوڑنا مگر اسے مٹا دینا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش سے عمرو بن ابی قیس کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عبدالصمد بن عبدالعزیز منفرد ہیں۔“