المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4141
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ بَشِيرٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ خَمْسٌ : إِنْ مَرِضَ عَادَهُ ، وَإِنْ مَاتَ شَهِدَ جِنَازَتَهُ ، وَإِنْ مَرَّ سَلَّمَ عَلَيْهِ ، وَإِنْ عَطَسَ شَمَّتَهُ ، وَإِنْ دَعَاهُ وَلَوْ عَلَى كُرَاعٍ أَجَابَهُ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَشْعَثَ إِلَّا الصَّبَّاحُ بْنُ مُحَارِبٍ ، وَسَعِيدٌ هُوَ الْمَقْبُرِيُّ ، وَيُقَالُ : سَعِيدُ بْنُ مِينَا .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر پانچ حق ہیں: جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے، جب فوت ہو جائے تو اس کے جنازے میں شریک ہو، جب راستے میں ملے تو اسے سلام کہے، جب وہ چھینک مارے (اور الحمدللہ کہے) تو اس کے لیے «يَرْحَمُكَ اللَّهُ» کہے، اور جب وہ دعوت دے، خواہ بکری کے پائے ہی پر ہو، تو اس کی دعوت قبول کرے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اشعث سے صرف صباح بن محارب نے روایت کیا ہے، اور سعید سے مراد سعید المقبری ہیں، انہیں سعید بن مینا بھی کہا جاتا ہے۔“