المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ قَالَ : نَا عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ الْمَدَائِنِيُّ قَالَ : نَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّهَا سَتَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ ، يُصَلُّونَ بِكُمُ الصَّلَاةَ ، فَإِنْ أَتَمُّوا رُكُوعَهَا وَسُجُودَهَا فَلَكُمْ وَلَهُمْ ، وَإِنِ انْتَقَصُوا فَلَكُمْ وَعَلَيْهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَلِيُّ بْنُ حَفْصٍ الْمَدَائِنِيُّ .
وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمِصْرِيُّ وَغَيْرُهُ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ أَبِي عَلِيٍّ الْهَمْدَانِيِّ ثُمَامَةَ بْنِ شَفِيٍّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے بعد ایسے امراء (حکمران) ہوں گے جو تمہیں نماز پڑھائیں گے، اگر وہ اس کے رکوع اور سجدے پورے کریں گے تو اس کا ثواب تمہارے لیے بھی ہے اور ان کے لیے بھی، اور اگر وہ ان میں کمی کریں گے تو تمہارے لیے (تمہاری نماز کا ثواب) ہے اور ان پر (کمی کا وبال) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عبدالرحمن بن حرملہ سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے، یہ حدیث صرف عطاف بن خالد نے روایت کی ہے، اور علی بن حفص مدائنی اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“
اور اسے یحییٰ بن ایوب مصری وغیرہ نے عبدالرحمن بن حرملہ سے، انہوں نے ابو علی ہمدانی ثمامہ بن شفی سے، انہوں نے سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے اسی کے مانند روایت کیا ہے۔