المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ قَالَ : نَا عَمِّي عَنْبَسَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ ، عَنْ قَزَعَةَ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَفْضَلُ الْجِهَادِ عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يَلْتَقُونَ فِي الصَّفِّ فَلَا يَلْفِتُونَ وُجُوهَهُمْ حَتَّى يُقْتَلُوا ، أُولَئِكَ يَتَلَبَّطُونَ فِي الْغُرَفِ الْعُلَى مِنَ الْجَنَّةِ ، يَنْظُرُ إِلَيْهِمْ رَبُّكَ ، إِنَّ رَبَّكَ إِذَا ضَحِكَ إِلَى قَوْمٍ فَلَا حِسَابَ عَلَيْهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، وَلَا عَنِ ابْنِ الْمُبَارَكِ إِلَّا عَنْبَسَةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے افضل جہاد ان لوگوں کا ہے جو صف میں (دشمن سے) آمنے سامنے ہوتے ہیں اور اپنے چہرے نہیں پھیرتے یہاں تک کہ شہید کر دیے جاتے ہیں۔ یہی لوگ جنت کے بلند بالاخانوں میں لوٹ پوٹ ہوتے پھریں گے، تمہارا رب ان کی طرف دیکھے گا، اور جب تمہارا رب کسی قوم کی طرف دیکھ کر ہنس دے تو ان پر کوئی حساب نہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اوزاعی سے ابن مبارک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ابن مبارک سے عنبسہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں سعید بن یحییٰ منفرد ہیں۔“