المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4127
وَبِهِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَرْشُ إِبْلِيسَ عَلَى الْبَحْرِ ، ثُمَّ يَبْعَثُ سَرَايَاهُ فَيَفْتِنُونَ ، فَأَعْظَمُهُمْ عِنْدَهُ أَعْظَمُهُمْ فِتْنَةً .
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا سَعِيدٌ ، وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا مُصْعَبٌ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا : أَبُو كُرَيْبٍ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ابلیس کا تخت سمندر پر ہے، پھر وہ اپنے لشکر (چھوٹے دستے) روانہ کرتا ہے جو لوگوں کو فتنے میں ڈالتے ہیں، چنانچہ ان میں سے اس کے نزدیک سب سے بڑا وہ ہوتا ہے جو فتنہ انگیزی میں سب سے بڑھ کر ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو قتادہ سے، انہوں نے سلیمان سے صرف سعید نے روایت کیا ہے، اور سعید سے صرف مصعب نے روایت کیا ہے، ان دونوں کو روایت کرنے میں ابو کریب منفرد ہیں۔“