المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 410
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خُلَيْدٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ : نَا أَبُو الْمَلِيحِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ .
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَرَضَ لَهُ أَعْرَابِيٌّ ، وَقَالَ : مَتَى السَّاعَةُ ؟ فَقَالَ : مَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ I " قَالَ : مَا أَعْدَدْتُ لَهَا مِنْ خَيْرٍ أَحْمَدُ عَلَيْهِ نَفْسِي ، غَيْرَ أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ قَالَ : I " فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ .
لَمْ يَرْوِ أَبُو الْمَلِيحِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ غَيْرَ هَذَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ باہر تشریف لائے تو ایک دیہاتی آپ ﷺ کے سامنے آ گیا اور اس نے پوچھا: ”قیامت کب آئے گی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کی: ”میں نے اس کے لیے کوئی ایسی بڑی نیکی تو تیار نہیں کی جس پر میں اپنے آپ کو سراہوں، سوائے اس کے کہ میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت رکھتا ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“
ابو الملیح رحمہ اللہ نے امام زہری رحمہ اللہ سے، انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اس کے علاوہ کوئی حدیث روایت نہیں کی ہے۔