المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4090
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى الْخَزَّازُ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ قَالَ : لَعَنَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْخَمْرَ ، وَشَارِبَهَا ، وَعَاصِرَهَا ، وَمُعْتَصِرَهَا ، وَحَامِلَهَا ، وَالْمَحْمُولَةَ إِلَيْهِ ، وَبَائِعَهَا ، وَمُشْتَرِيَهَا ، وَآكِلَ ثَمَنِهَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يُونُسَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ عِيسَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ .
ترجمہ
سیدنا عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے شراب پر، اس کے پینے والے پر، اسے نچوڑنے والے پر، جس کے لیے نچوڑی جائے اس پر، اسے اٹھا کر لے جانے والے پر، جس کے پاس لے جائی جائے اس پر، اس کے بیچنے والے پر، اس کے خریدنے والے پر اور اس کی قیمت کھانے والے پر لعنت فرمائی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یونس سے عبداللہ بن عیسیٰ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں عقبہ بن مکرم منفرد ہیں۔“