المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4075
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي كَعْبٍ الْعَبْدِيُّ قَالَ : نَا رَاشِدٌ أَبُو مُحَمَّدٍ الْحِمَّانِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : تَعَلَّمُوا الْقُرْآنَ ، وَعَلِّمُوهُ النَّاسَ ، وَتَعَلَّمُوا الْفَرَائِضَ ، وَعَلِّمُوهَا النَّاسَ ، أَوْشَكَ أَنْ يَأْتِيَ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْتَصِمُ رَجُلَانِ فِي الْفَرِيضَةِ ، فَلَا يَجِدَانِ مَنْ يَفْصِلُ بَيْنَهُمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ رَاشِدٍ إِلَّا سَعِيدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ : مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكْرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ .
ترجمہ
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”قرآن سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ، اور فرائض (علمِ میراث) سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ، قریب ہے کہ لوگوں پر ایسا زمانہ آ جائے کہ دو آدمی کسی میراث کے مسئلے میں جھگڑیں اور انہیں کوئی ایسا شخص نہ ملے جو ان کے درمیان فیصلہ کر دے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو راشد سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور محمد بن عقبہ اس میں منفرد ہیں، اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“