❮
❯
حدیث نمبر: 4066
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوقٍ الْمِصْرِيُّ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ قَالَ : نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الضُّبَعِيُّ ، عَنْ جُوَيْرِيَةَ بْنِ أَسْمَاءَ ، عَنْ نَافِعٍ قَالَ : سَمِعَ ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا يَقُولُ : الشَّحِيحُ أَعْذَرُ مِنَ الظَّالِمِ ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : كَذَبْتَ ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : الشَّحِيحُ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا جُوَيْرِيَةُ ، وَلَا عَنْ جُوَيْرِيَةَ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الضُّبَعِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ : يَحْيَى بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ ، وَهُوَ أَخُو عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْلَمَةَ ، هُمْ ثَلَاثَةُ إِخْوَةٍ : عَبْدُ اللهِ ، وَيَحْيَى ، وَإِسْمَاعِيلُ .
ترجمہ

نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو یہ کہتے سنا: ”بخیل ظالم سے زیادہ معذور ہے۔“ تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”تو نے جھوٹ کہا، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ’بخیل جنت میں داخل نہیں ہو گا۔‘“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے جویریہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور جویریہ سے عبداللہ بن محمد ضبعی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور اس میں یحییٰ بن مسلمہ قعنبی منفرد ہیں، اور وہ عبداللہ بن مسلمہ کے بھائی ہیں؛ یہ تین بھائی ہیں: عبداللہ، یحییٰ اور اسماعیل۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب العين / حدیث: 4066
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف يحيى بن مسلمة القعنبي
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه يحيى بن مسلمة القعنبي وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 243»»