المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4064
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ قَالَ : نَا عَاصِمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَشْجَعِيُّ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ وَخُثَيْمُ بْنُ عِرَاكٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ : I " أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْرُجُ إِلَى الصُّبْحِ وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً ، نِكَاحًا مِنْ غَيْرِ حُلُمٍ ، ثُمَّ يُصْبِحُ صَائِمًا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ ، وَخُثَيْمُ بْنُ عِرَاكٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَنْهُمَا : عَاصِمٌ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ صبح کی نماز کے لیے اس حال میں تشریف لاتے کہ آپ ﷺ کے سر مبارک سے پانی ٹپک رہا ہوتا، (یہ غسل) ازدواجی تعلق کی وجہ سے ہوتا نہ کہ احتلام کی وجہ سے، پھر آپ ﷺ روزے کی حالت میں صبح کرتے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے محمد بن عمارہ اور خثیم بن عراک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان دونوں سے روایت کرنے میں عاصم منفرد ہیں۔“