المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4043
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا عَبْدُ الْمُؤْمِنِ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ : نَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الدَّالَانِيِّ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَبِي شَبِيبٍ : أَنَّ عَلِيًّا بَاعَ رَقِيقًا ، فَفَرَّقَ بَيْنَ امْرَأَةٍ وَابْنِهَا ، فَنَهَاهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَرَدَّ الْبَيْعَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ .
ترجمہ
میمون بن ابی شبیب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کچھ غلام بیچے اور ایک عورت اور اس کے بیٹے کے درمیان جدائی ڈال دی، تو رسول اللہ ﷺ نے انہیں اس سے منع فرمایا اور وہ بیع رد کر دی۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو خالد سے صرف عبد السلام نے روایت کیا ہے۔“