المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4028
حَدَّثَنَا عَلِيٌّ قَالَ : نَا بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْقَاضِي قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : دَخَلَ رَجُلٌ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَرَّبَهُ وَأَدْنَى مَجْلِسَهُ ، فَلَمَّا خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَلَسْتَ كُنْتَ تَشْكُو هَذَا ؟ قَالَ : بَلَى وَلَكِنْ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ الَّذِينَ يُكْرَمُونَ اتِّقَاءَ شَرِّهِمْ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شَرِيكٌ .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے اسے اپنے قریب کیا اور اپنی مجلس میں اسے اپنے نزدیک بٹھایا۔ جب وہ آپ ﷺ کے پاس سے چلا گیا تو میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا آپ اس شخص کی (برائی کی) شکایت نہیں کیا کرتے تھے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیوں نہیں! لیکن یہ ان بدترین لوگوں میں سے ہے جن کے شر سے بچنے کے لیے ان کی عزت کی جاتی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اعمش رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“