المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4025
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحِمْصِيُّ قَالَ : نَا بَقِيَّةُ قَالَ : حَدَّثَنِي عُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَنْصَارِيُّ أَبُو مَرْيَمَ قَالَ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَتَاكُمْ أَهْلُ الْيَمَنِ ، هُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَةً ، الْإِيمَانُ يَمَانٍ ، وَالْفِقْهُ يَمَانٍ ، وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ ، أَلَا إِنَّ السَّكِينَةَ وَالْوَقَارَ فِي أَصْحَابِ الْغَنَمِ ، أَلَا وَإِنَّ الْخُيَلَاءَ وَالْفَخْرَ فِي أَصْحَابِ الْخَيْلِ وَالْإِبِلِ ، وَالْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ إِلَّا بَقِيَّةُ .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے پاس اہلِ یمن آئے ہیں، وہ نرم دل لوگ ہیں۔ ایمان یمنی ہے، فقہ (دین کی سمجھ) یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے۔ خبردار! سکون و وقار بکریوں والوں میں ہے، اور خبردار! تکبر اور فخر گھوڑوں اور اونٹوں والوں میں ہے، اور بلند آواز سے چیخنے چلانے والے خیمہ نشین (اون کے خیموں میں رہنے والے) لوگوں میں ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عتبہ بن ابی حکیم سے بقیہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“