المعجم الأوسط
باب العين— حرفِ عین سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ عَلِيٌّ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام علی ہے۔
حدیث نمبر: 4020
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْجَمَّالُ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ : نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِأَصْحَابِهِ : اذْهَبُوا بِنَا إِلَى بَنِي وَاقِفٍ ، نَعُودُ الْبَصِيرَ I " وَهُوَ مَحْجُوبُ الْبَصَرِ .
لَمْ يَصِلْ هَذَا الْحَدِيثَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ الْجَمَّالُ .
وَرَوَاهُ حُسَيْنٌ الْجُعْفِيُّ ، عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ جَابِرٍ .
ترجمہ
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم سے فرماتے تھے: ”ہمارے ساتھ بنو واقف کے ہاں چلو، ہم بصیر کی عیادت کریں“ حالانکہ وہ نابینا تھے۔
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سفیان سے، انہوں نے عمرو سے، انہوں نے محمد سے، انہوں نے اپنے والد سے متصل بیان کرنے والے صرف محمد بن یونس جمال ہیں۔“
اور اسے حسین جعفی نے ابن عیینہ سے، انہوں نے عمرو بن دینار سے، انہوں نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے۔